Ajwain Ke Karishme Beshumar
اجوائن کے کرشمے بے شمار
ذائقے اور صحت کے لئے کریں استعمال
اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیشمار نعمتیں عطاء کی ہیں اللہ تعالی کی عطا کردہ ہرنعمت میں کوئی نہ کوئی افادیت پوشیدہ ہے ایسی ہی ایک اجوائن ہے جس میں اللہ نے کئی خاصیتیں پوشیدہ رکھی ہیں یہ سردی سے بچاؤکے ساتھ ساتھ کئی امراض میں مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے اجوائن سیاہی مائل ایک ایسا بھورا بیج ہے جس کی تاثیر گرم خشک ہے اجوائن کی دو مشہور اقسام ہیں ۔
اجوائن دیسی( اجوائین خراسانی)
دیسی اجوائن دھنیے کے پتوں سے مشابہت رکھتی ہے اس کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے اس کا پودا Soyalکے پودے کی طرح ہوتا ہے اس کا پھول سفید رنگ کا ہوتا ہے پھولوں کے بعد اس پر سفید رنگ کے چھوٹے چھوٹے بیج لگتے ہیں جو دیسی اجوائن کہلاتے ہیں۔
اجوائن کے یہ دانے مختلف پکوان میں استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف امراض کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔
یہ جگر کی سختی دور کرتی ہے ۔
جسم کے زہریلے مادوں کو تحلیل کرتی ہے ۔
دل کو طاقت فراہم کرنے کے علاوہ اجوائن اعصابی دور کرنے کے لئے بہت مفید ہے ۔
اس کا عرق معدے اور جگر کے کئی امراض میں اکسیر کا کام کرتا ہے ۔
گلے کے امراض میں خاص طور پر ٹانسلز کے لئے اجوائن مفید ہے دو چمچ دیسی اجوائن کو ایک گلاس پانی میں اچھی طرح جوش دیں پھر اس نیم گرم پانی سے صبح و شام غرارے کریں پہلے دن سے ہی فائدہ محسوس ہوگا، ٹانسلز یا گلے کے امراض میں ترش اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیئے اور اس علاج کو پندرہ سے بیس دن جاری رکھنا چاہیئے ، گلے کے ہرض میں افاقہ ہوگا۔
زکام کی صورت میں اجوائن کو گرم کرکے ململ کے کپرے میں پوٹلی بنا کر سونگھنے سے چھینکیں آتی ہیں جس سے زکام کا زور ٹوٹ جاتا ہے ۔
گھریلو خواتین سردیوں کی آمد پر اجوائن سے مختلف پکوان بھی تیار کرتی ہیں چونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لئے سردیوں کی آمد پر گھر کی بڑھ بوڑھیاں اجوائن سے بنی اشیاء تیار کرتی ہے اور خاص طور پر بچوں کو اسے کھلایا جاتا ہے اور بڑے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

0 comments: