How to Feed Sabudana to Infants
ہرماں کی خواہش ہوتی ہے کہ اسکا بچہ صحت مند ہو۔اسمیں کچھ عمل تو موروثی ہوتاہے اور کچھ ہاتھ صحت بخش غذاکابھی ہوتاہے۔اب بچوں کی صحت پہلے جیسے نہیں رہی جس کی وجہ غذا میں ملاوٹ اور آب وہوا میں بڑھتی ہوئی آلودگی ہو سکتی ہے ۔جہاں تک غذا کا تعلق ہے اگر بچوں کو شروع سے ہی ساگودانہ کھلایاجائے تو یقیناً بچوں کی صحت اچھی ہوتی ہے اور ان کا قد بھی بڑھتا ہے۔
سب سے پہلے تو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ بچے کی افزائش کے لئے ساگودانہ کیوں ضروری ہے۔جب ہی تو آپ اسے ان کی خوراک میں شامل کرنے کاسوچیں گے۔اسمیں موجود کیلشیئم ،فائبر اور آئرن ہڈیوں کی صحت اورلچک کو بہتر بناتاہے۔ اس سے حاصل ہونے والاصحت بخش پروٹین پٹھوں کی مضبوطی کے کام آتاہے۔اسمیں موجود فولک ایسڈ اوروٹامن بی کمپلیکس بچے کی مناسب نشوونماکرتاہے۔ساگودانہ کسی بھی سپلیمنٹ سے زیادہ آپکے بچے کو غذائیت فراہم کرکے بچے کی صحت میں اضافہ کرتاہے۔:
اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ بچے کو ساگودانہ کھلایاکیسے جائے کیونکہ بچے اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں اور کوئی بھی صحت بخش غذا اتنی آسانی سے نہیں کھاتے۔لہٰذا انہیں ساگودانہ مندرجہ ذیل طریقوں سے پنا کر کھلائیں
۱۔جیلی
بچوں کی پسندیدہ جیلی تو ہرگھر میں بنائی جاتی ہے۔جب آپ جیلی کامکسچر تیارکرلیں۔تو اسمیں دوچمچ ابلاہواساگودانہ بھی ملالیں۔وہ جیلی کے ساتھ ہی جم جائے گاتوبچے آرام سے کھالیں گے۔
بچوں کی پسندیدہ جیلی تو ہرگھر میں بنائی جاتی ہے۔جب آپ جیلی کامکسچر تیارکرلیں۔تو اسمیں دوچمچ ابلاہواساگودانہ بھی ملالیں۔وہ جیلی کے ساتھ ہی جم جائے گاتوبچے آرام سے کھالیں گے۔
۲۔فلیورڈ دہی
بچوں کی صحت کے لئے دہی ضروری ہے ۔اگر آپ اسمیں ابلاہوا ساگودانہ کسی بھی فلیور کے ساتھ یاخالی ہی ملادیں تو بچہ آرام سے کھالے گا۔
Here is how to make flavored yogurt -recipe by Chef Asad
بچوں کی صحت کے لئے دہی ضروری ہے ۔اگر آپ اسمیں ابلاہوا ساگودانہ کسی بھی فلیور کے ساتھ یاخالی ہی ملادیں تو بچہ آرام سے کھالے گا۔
Here is how to make flavored yogurt -recipe by Chef Asad
۳۔دلیہ
اس کے علاوہ دلیے میں بھی ساگودانہ شامل کیا جا سکتا ہے ۔اگر میٹھادلیہ ہوتو بچہ کی پسند کے مطابق پھل اوراگرنمکین ہوتوقیمہ وغیرہ شامل کردیں۔
اس کے علاوہ دلیے میں بھی ساگودانہ شامل کیا جا سکتا ہے ۔اگر میٹھادلیہ ہوتو بچہ کی پسند کے مطابق پھل اوراگرنمکین ہوتوقیمہ وغیرہ شامل کردیں۔
۴۔کٹلس اورکباب
بچوں کو عام طور پر کٹلس اور کباب بے حد پسند ہوتے ہیں ۔بچوں کے لئے بنائے گئے مختلف قسم کے کٹلس یاکباب کے آمیزے میں پہلے سے ابلاہوا ساگودانہ شامل کرکے مکس کرکے فرائی کرلیں۔View cutlus recipes
بچوں کو عام طور پر کٹلس اور کباب بے حد پسند ہوتے ہیں ۔بچوں کے لئے بنائے گئے مختلف قسم کے کٹلس یاکباب کے آمیزے میں پہلے سے ابلاہوا ساگودانہ شامل کرکے مکس کرکے فرائی کرلیں۔View cutlus recipes
۵۔مشروبات
پھلوں کے شیک اورلسی ہربچے کی ضرورت اور پسند ہوتی ہے۔لہٰذا آپ تمام اجزاء کے ساتھ ایک چمچ ابلاہواساگودانہ بھی شامل کریں اور بلینڈ کرکے بچے کوپلادیں۔
View Sharbat drink recipes
پھلوں کے شیک اورلسی ہربچے کی ضرورت اور پسند ہوتی ہے۔لہٰذا آپ تمام اجزاء کے ساتھ ایک چمچ ابلاہواساگودانہ بھی شامل کریں اور بلینڈ کرکے بچے کوپلادیں۔
View Sharbat drink recipes
نوٹ:ہربار ساگودانہ پکانے سے پہلے اسے دھوکر پہلے سے بھگودیں۔
See also: Sabudana kheer recipe in Urdu
عام طور پر ساگو دانہ لوگوں کے درمیان پیٹ کی بیماری سے بچاؤ یا پھر بیمار اور کمزور بچوں کی خوراک کے حوالے سے جانا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ساگو دانہ ان تمام اجزاﺀ سے بھرپور ہوتا ہے جن کی ہمارے جسم کو اشد ضرورت ہوتی ہے- تاہم ساگو دانہ ایک انتہائی صحت بخش غذا ہے جبکہ لوگوں کی بڑی اکثریت اس کے قیمتی فوائد سے ناواقف ہے- ساگو دانہ کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے آپ کو کتنے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟
مزید یہاں جانیے:Health benefits of sabudana in Urdu
مزید یہاں جانیے:Health benefits of sabudana in Urdu
0 comments: